the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/21نومبر(ایجنسی) ریو اولمپک میں سلور میڈل جیت کر ملک کانام روشن کرنے کے بعد پی وی سندھو نے ایک بار پھر کمال کر دیا ہے. سندھو نے چائنا اوپن کے فائنل میں چین کی سن یو کو تین گیمز تک چلے مقابلے میں شکست دے کر پہلی سپر سیریز خطاب اپنے نام کیا.

اولمپک کے بعد بھی یہ ان کا پہلا بڑا خطاب ہے. اس خطابی جیت ان کے لئے اس لئے بھی خاص ہے، کیونکہ چائنا اوپن میں اس سے پہلے 25 میں سے 23 بار چینی کھلاڑیوں نے ہی خطاب پر قبضہ کیا تھا. سندھو سے پہلے اب تک ہندوستان کی سائنا نہوال اور ملیشیا کی می چنگا ونگا ہی ایسی غیر چینی کھلاڑی رہی ہیں، جنہوں نے یہ خطاب جیتا تھا.

سندھونے سن یو کو 21-11، 17-21 اور 21-11 سے شکست دی. کسی بڑے ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسرے سال ہوا ہے، جب کوئی ہندوستانی خاتون



بیڈمنٹن کھلاڑی فائنل کھیلی ہے جبکہ ان میں عام طور پر چینی کھلاڑیوں کا غلبہ رہتا ہے. سال 2014 میں سائنا نہوال نے یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا، لیکن 2015 میں وہ رنر اپ رہیں تھیں. اس طرح پی وی سندھو چائنا اوپن جیتنے والی دوسری ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں.

چائنا اوپن کے فائنل مقابلے کا پہلا گیم جیتنے میں پی وی سندھو کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور انہوں نے آٹھویں سیڈ چین کی سن یو کو 17 منٹ میں ہی 21-11 سے کھیل جیت لیا. دوسرے گیم میں سندھو کو مشقت کرنی پڑی. یو نے واپسی کی کامیاب کوشش کی اور کھیل پر 17-21 سے قبضہ کر لیا، لیکن تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں سندھونے ایک بار پھر تال پکڑ لی اور سن یو کو ایک بار پھر 21-11 سے دھول چٹا دی. سندھو اور سن کے درمیان یہ چھٹا مقابلہ تھا جس میں سندھ نے جیت ہار کے اعداد و شمار 3-3 سے برابر کر لیا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.